امریکی اخبار “وال سٹریٹ جرنل” نے مودی سرکار کے اقلیتوں کے ساتھ تعصب، عدم برداشت اور تنگ نظری کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2014 میں نریندر مودی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جہاں بھارتی آبادی کا 14 فیصد حصہ رکھنے والے مسلمان انتہا پسندوں کے وحشیانہ حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔
مسلمانوں کو رہائش، ملازمت، تعلیم اور ووٹنگ میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور انہیں اکثر ووٹ ڈالنے یا ہندو اکثریتی علاقوں میں کاروبار کرنے سے روک کر اپنی آبادیوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔
عیسائی، جو آبادی کا محض 2.3 فیصد ہیں، وہ بھی بڑے پیمانے پر نفرت اور انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی کا شکار ہیں۔ اسی دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






