بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شدید سبکی، ایئر انڈیا پائلٹ شرمناک حالت میں گرفتار

بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شدید سبکی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں ایئر انڈیا کا ایک پائلٹ نشے کی حالت میں کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا، جس سے بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز نشے میں دھت پائلٹ کی وجہ سے کینیڈا کے ہوائی اڈے پر روک دی گئی اور ٹیک آف سے قبل پائلٹ کو فوری طور پر پرواز سے ہٹا دیا گیا۔ کینیڈا کے ٹرانسپورٹ ریگولیٹر نے ایئر انڈیا سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بھارتی سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا کے 4 پائلٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اوباڑو میں شرپسند عناصر نے تالاب میں زہر ڈال دیا جس سے سینکڑوں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

نااہل اور غیر پیشہ ورانہ بھارتی پائلٹس کی صلاحیتیں پہلے ہی دنیا بھر میں رسوائی کا شکار ہیں اور پے درپے فضائی حادثات کے بعد اس تازہ واقعے نے بھارتی ایوی ایشن کے ناقص نظام کی قلعی کھول دی ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز اور آذربائیجان کے جریدے ‘نیوز اے زی’ کے مطابق نشے کے زیر اثر پائے جانے پر ٹیک آف سے قبل پائلٹ کو ہٹایا گیا اور کینیڈین حکام نے میڈیکل ٹیسٹ ناکام ہونے کے بعد سنگین حفاظتی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں 22 ویلر ٹرک الٹنے سے کنڈیکٹر کے جاں بحق ہونے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کینیڈا نے ایئر انڈیا کو 26 جنوری تک تحقیقاتی نتائج جمع کرانے کی سخت ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پائلٹس پر تکنیکی مسائل کے باوجود بوئنگ 787 کو پرواز کے لیے قبول کرنے کا الزام ہے، جبکہ چالان کرنے پر ایک ڈرائیور کی جانب سے رکشہ جلانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 12 جون کو احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کا جہاز غفلت کے باعث تباہ ہوا تھا جس میں 274 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ اس حادثے میں انجن کی خرابی اور اے ٹی سی کی لاپرواہی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ عالمی ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں فضائی تحفظ کے مسائل انتظامی ناکامی کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ بار بار کے حادثات اور ریگولیٹری وارننگز اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کا سول ایوی ایشن نظام کمزور ہو چکا ہے اور اس کے پائلٹس کی غیر پیشہ ورانہ اقدار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے ڈیجیٹل اور اسلامی بینکاری شعبے میں بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close