غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں زیرِ تعمیر ایک 16 منزلہ عمارت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے میں دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے تاحال عمارت گرنے کی وجہ یا متاثرہ افراد کی درست تعداد کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






