امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے جہاں زہران ممدانی نے بطور میئر نیویارک اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ نیویارک کی تاریخ کے پہلے مسلمان میئر ہیں اور انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ نیویارک کی اٹارنی جنرل نے میئر زہران ممدانی سے حلف لیا۔ زہران ممدانی نے حالیہ انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ان کی زندگی کا ایک بڑا دن ہے اور وہ اپنی اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
میئر زہران ممدانی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے نئے کمشنر کے طور پر مائیک فلن کی تقرری کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ حلف برداری کی اس اہم تقریب کے دوران ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں جبکہ تقریب میں موجودہ میئر ایرک ایڈمز سمیت متعدد اراکین کانگریس اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور نو منتخب میئر کو مبارکباد پیش کی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






