کینیڈا میں رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

کینیڈا میں مستقل رہائش کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے کیونکہ کینیڈا نے فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام ایکسپریس انٹری کے تحت ہنر مند کارکنوں کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کر دیا ہے۔ کینیڈا کی حکومت کے مطابق اس پروگرام کے تحت ایسے افراد کو منتخب کیا جائے گا جو تعلیم، کام کے تجربے، زبان کی مہارت اور دیگر معیار پر پورا اترتے ہوں، اور غیر ملکی شہری بشمول پاکستانی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو کام کے تجربے، تعلیم کی قومی پیشہ ورانہ درجہ بندی اور زبان کی مہارت سمیت کئی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔

پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کم از کم 67 پوائنٹس کا حصول ضروری ہے جو مختلف عوامل پر مبنی ہوتے ہیں جیسے زبان کی مہارت کے زیادہ سے زیادہ 28 پوائنٹس، تعلیم کے زیادہ سے زیادہ 25 پوائنٹس، ہنر مند کام کے تجربے کے زیادہ سے زیادہ 15 پوائنٹس، عمر کے زیادہ سے زیادہ 12 پوائنٹس، کینیڈا میں روزگار کے بندوبست کے زیادہ سے زیادہ 10 پوائنٹس اور موافقت کے زیادہ سے زیادہ 10 پوائنٹس شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک مسلمان کھلاڑی نے نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری بنا کر بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام بھی دے دیا ہے۔

درخواست دہندگان کو اپنے ایکسپریس انٹری پروفائل میں کینیڈا میں آباد ہونے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت دینا ہوگا، جس کے تحت پانچ افراد کے خاندان کے لیے کم از کم 32,168 کینیڈین ڈالرز کی ضرورت ہوگی جبکہ چھ رکنی خاندان کے لیے 36,280 کینیڈین ڈالرز اور سات رکنی خاندان کے لیے 40,392 کینیڈین ڈالرز درکار ہوں گے۔ یہ فنڈز بینک یا مالیاتی اداروں سے آفیشل لیٹر کے ذریعے ثابت کیے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close