یمن نے سعودی اتحادی فورسز کے حملے کے بعد ملک میں 90 روز کےلیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنی صدارتی کونسل نے ملک میں 90 روز کےلیے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے,یمنی صدارتی کونسل کے مطابق یمن کی فضائی، بحری اور بری حدود 72 گھنٹوں کےلیے بند رہیں گی۔
اس سے قبل کہا گیا کہ سعودی اتحاد فورسز نے مکلا بندرگاہ پر اتارے گئے اسلحے اور فوجی گاڑیوں کو محدود کارروائی میں نشانہ بنایا,سعودی اتحادی فورسز کی کارروائی اس وقت کی گئی، جب 2 بحری جہاز بغیر اجازت بندرگاہ میں داخل ہوئے اور مشرقی یمن میں سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے لیے اسلحہ اور عسکری سامان اتارا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






