سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارکنوں کے حقوق سے متعلق اہم رہنمائی جاری
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارکنوں کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے کام کے اوقات، ہفتہ وار چھٹی، اوورٹائم اور تنخواہ سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دی ہیں، تاکہ کارکن اپنے قانونی حقوق سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔
بیورو کے مطابق، سعودی عرب میں کام کے معیاری اوقات روزانہ زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے یا ہفتے میں 48 گھنٹے مقرر ہیں۔ ملازمین کام کے دوران مناسب آرام کے حقدار ہیں، اور ہر ملازم کو ہفتے میں کم از کم ایک پورا دن یعنی ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔ یہ چھٹی عام طور پر جمعہ کے دن ہوتی ہے، لیکن اگر کام کی نوعیت کی وجہ سے جمعہ کو چھٹی ممکن نہ ہو تو آجر کو متبادل دن پر چھٹی دینا ہوگی۔
اوورٹائم کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ اگر ملازم سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام لیا جائے تو اسے اوورٹائم سمجھا جائے گا، جس کے لیے ملازم کو اس کی معمول کی اجرت سے 50 فیصد اضافی ادائیگی کی جائے گی۔
یہ رہنمائی پاکستانی کارکنوں کو سعودی مزدور قوانین سے آگاہی فراہم کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






