بنگلادیش کی سیاست میں بڑی ہلچل ، بڑی شخصیت وطن واپس پہنچ گئی

بنگلہ دیش کی سیاست میں ہلچل، بی این پی رہنما طارق رحمان وطن واپس

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے بی این پی رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان سترہ سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق رحمان 2008 میں جلاوطن ہو کر لندن چلے گئے تھے اور اب وہ اپنی بیمار والدہ کی غیر موجودگی میں پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔

ڈھاکہ کی سڑکوں پر عوام کی بڑی تعداد نے سیاسی رہنما کا شاندار استقبال کیا، اور ان کی واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں اہم انتخابات قریب ہیں۔ طارق رحمان نے حالیہ مہینوں میں واضح کیا ہے کہ بی این پی کی حکومت بننے کی صورت میں بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی کا محور ’’بنگلہ دیش فرسٹ‘‘ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close