ٹرمپ کو دھچکا، عدالت سے اہم خبر آگئی

امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکاگو میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے صدر کو بغیر قانونی اجازت فوجی دستے وفاقی حیثیت میں تعینات کرنے سے روک دیا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت آیا ہے جب ریپبلکن صدر ملک کے بعض شہروں میں داخلی مسائل کے حل کے لیے فوجی تعیناتی بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے، جسے ناقدین مخالفین کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے شکاگو کی مقامی عدالت کے عارضی حکم کو برقرار رکھا، جس کے تحت الینوائے کے حکام اور دیگر رہنماؤں کی درخواست پر سینکڑوں نیشنل گارڈ اہلکاروں کی تعیناتی روکی گئی تھی۔ امریکی محکمہ انصاف نے درخواست دی تھی کہ مقدمے کے دوران فوجی دستوں کی تعیناتی کی اجازت دی جائے، لیکن عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

صدر ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں میں بدامنی، جرائم اور پرتشدد احتجاج بڑھ رہے ہیں، اس لیے فوجی دستے بھیجنا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close