قومی ائیرلائن نے برطانیہ کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن مارچ 2026 سے لندن کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی، جس کے لیے لندن ایئرپورٹ پر ہفتہ وار چار پروازوں کے سلاٹس حاصل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سلاٹس پہلے ترکش ائیرلائن کو دیے گئے تھے تاکہ پابندی کے دوران محفوظ رہ سکیں۔ قومی ائیرلائن نے مارچ 2026 سے لندن کی پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔
اس اقدام سے قومی ائیرلائن کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں وسعت آئے گی اور مسافروں کے لیے برطانیہ کے سفر کے مزید سہل مواقع فراہم ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






