افریقی ملک تنزانیہ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثہ ماؤنٹ کلی منجارو کے علاقے میں پیش آیا جہاں ہیلی کاپٹر میڈیکل ریسکیو مشن پر مامور تھا۔ حادثے کے فوراً بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دو غیر ملکی شہری، ایک ٹور گائیڈ، پائلٹ اور ایک ڈاکٹر شامل ہیں جو ریسکیو ٹیم کا حصہ تھے۔ واقعے میں کسی کے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






