میکسیکو نیوی کے طیارے کے امریکی ساحل پر گر کر تباہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکن نیوی نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر میڈیکل ٹرانسفر کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
طیارے میں 8 افراد سوار تھے جن میں 4 نیوی کے افسران اور ایک بچہ شامل تھا۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، 2 افراد محفوظ رہے، جبکہ ایک شخص لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






