بیرون ملک جانے کیلئے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، ورک پرمٹ کے قواعد میں نرمی کر دی گئی

ڈنمارک نے بین الاقوامی کاروباری تقریبات کے انعقاد کو سہل بنانے کے لیے غیر ملکی کارکنوں کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت 10 دن تک ورک پرمٹ سے استثنا دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عالمی کانفرنسز، تجارتی میلوں اور بڑی کاروباری تقریبات میں شریک اہم عملے کو درپیش انتظامی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔

نئے ضابطے کے مطابق وہ غیر ملکی شہری جو ڈنمارک سے باہر قائم کسی کمپنی کے ملازم ہوں اور کسی بین الاقوامی کاروباری ایونٹ کی ٹیم کا حصہ ہوں، وہ 10 دن تک بغیر ورک پرمٹ کام کر سکیں گے۔ اس سہولت سے ایونٹ مینیجرز، پلانرز، ٹیکنیشنز، کمیونیکیشن اسپیشلسٹس اور دیگر متعلقہ عملہ فائدہ اٹھا سکے گا۔

قانون کے تحت یہ استثنا صرف انڈور کاروباری تقریبات تک محدود ہوگا جن میں کم از کم 400 رجسٹرڈ شرکا شریک ہوں اور جو عام عوام کے لیے کھلی نہ ہوں۔ اس میں ایونٹ سے قبل تیاری، دورانِ انعقاد سرگرمیاں اور اختتام کے بعد کے انتظامی امور شامل ہوں گے۔

تاہم یہ سہولت عوامی میلوں، کنسرٹس، آؤٹ ڈور یا اوپن ایونٹس، فری لانسرز، مقامی طور پر بھرتی کیے گئے عملے یا غیر ضروری کرداروں پر لاگو نہیں ہوگی۔ ان زمروں میں آنے والے افراد کو ڈنمارک کے موجودہ ورک ویزا قوانین کے تحت اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close