روسی دارالحکومت ماسکو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی جنرل ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی جنرل کی گاڑی کے نیچے دھماکا خیز آلہ نصب تھا، جو پھٹنے سے لیفٹیننٹ جنرل فانیل سرواروف موقع پر ہلاک ہوگئے۔ سرواروف روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے۔
تحقیقات میں ایک امکان یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دھماکے میں یوکرینی انٹیلیجنس سروسز ملوث ہو سکتی ہیں، تاہم یوکرین کی طرف سے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔
حکام نے دھماکے کی جگہ، جو ماسکو کے جنوب میں واقع ہے، پر تحقیقاتی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






