روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کار میں نصب بم کے دھماکے نے سیکیورٹی اداروں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں روسی فوج کے ایک اعلیٰ جنرل ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والے جنرل روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے پتا چلتا ہے کہ گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے یوکرین کی اسپیشل سروسز ہو سکتی ہیں۔ تاہم حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






