افغانستان سے غیر قانونی دراندازی بے قابو، خطے کی سلامتی شدید خطرے سے دوچار

افغانستان سے غیر قانونی دراندازی اور دہشت گرد نیٹ ورکس خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد افغان شہری ایرانی سرحدی محافظوں کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 15 لاشوں کو کوہسان اور ادرسکن کے اضلاع میں منتقل کیا گیا ہے۔ ایرانی سرحدی کمانڈر نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال افغان شہریوں کی غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

ایران نے رواں سال میں 16 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا ہے۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ایران 300 کلومیٹر طویل سرحدی باڑ مکمل کرے گا۔

پاکستان بارہا عالمی برادری کو افغان سرزمین پر دہشت گرد نیٹ ورکس کے شواہد فراہم کر چکا ہے اور اس مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نیٹ ورکس نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close