بھارتی پائلٹس کی ذہنی حالت خطرناک؟ دہلی ایئرپورٹ واقعے نے ایوی ایشن نظام بے نقاب کر دیا

بھارتی ایوی ایشن سیکٹر میں پائلٹس کی ذہنی صحت اور نفسیاتی جانچ کے نظام پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ دہلی ایئرپورٹ پر واقع ایک حالیہ واقعے نے اس مسئلے کو پھر سے اجاگر کیا ہے، جہاں ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک پائلٹ نے ایک مسافر پر تشدد کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پائلٹ نے مسافر کو خون آلود کر دیا اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فضائی عملے کی نفسیاتی جانچ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر تشدد کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔

یہ واقعہ بھارتی فضائی کمپنیوں میں پائلٹس کی نفسیاتی اسکریننگ کے ناکافی نظام کی طرف اشارہ کرتا ہے، جو مسافروں کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close