بھارت نے دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم اور نیلم کا پانی بھی روک دیا

ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے جہلم اور نیلم کا پانی بھی روک دیا ہے، جس کے بعد ان دریاؤں میں پانی کی آمد 3 ہزار کیوسک تک رہ گئی ہے، جب کہ چار روز قبل یہ مقدار 5 ہزار کیوسک سے زائد تھی۔ انڈس واٹر کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ 10 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار کیوسک تک گر گیا ہے، اور ہیڈ مرالہ پر پانی کا اخراج تقریباً صفر ہو گیا ہے۔

آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی یہ اقدام پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زرعی زمین کو بنجر بننے کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ انہوں نے انڈس واٹر کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھائے اور عالمی ثالثی سے رجوع کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close