پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2026 میں پاکستان آئیں گے اور اپنے والد سے ملاقات کریں گے۔
دونوں بھائیوں نے پاکستانی ویزوں کے لیے درخواست دے دی ہے اور توقع ہے کہ جلد ویزے جاری ہو جائیں گے۔ قاسم خان نے کہا کہ انہیں پاکستان آنے کی اجازت مل چکی ہے، اس لیے وہ سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے والد کی قید کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو ڈیتھ سیل میں تنہائی کی قید میں رکھا گیا ہے۔ قاسم خان نے اپنی نانی کی حالیہ وفات کا بھی ذکر کیا، جو عمران خان کے لیے ماں کا کردار ادا کرتی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں قاسم خان نے کہا کہ اگر عمران خان کوئی سمجھوتہ کر کے انگلینڈ آ جائیں تو انہیں تکلیف ہوگی کہ انہوں نے ملک کو تباہی کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا مشن ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔
سلیمان خان نے واضح کیا کہ ان کے والد سمجھوتہ کرنے والے نہیں ہیں، اور بین الاقوامی دباؤ ہی صورت حال میں تبدیلی لاسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






