‘سپر فلو’ کی وباء برطانیہ میں پھیل گئی ہے، اور حکومت نے وباء قابو نہ آنے کی صورت میں اسکولوں کی بندش پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نزلہ و زکام کی وباء نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث کئی ہسپتالوں نے اپنے اسٹاف، مریضوں اور وزیٹرز کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر وباء قابو نہ آئی تو سکولوں کو بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ این ایچ ایس نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں نزلہ و زکام کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ میڈیکل اسٹورز کے مطابق فیس ماسک، ہینڈ سینٹائزرز اور نزلہ و زکام کی ادویات کی فروخت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
این ایچ ایس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد فلو ویکسین لگوائیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، تاکہ وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر وباء زیادہ پھیلتی ہے تو اسکولوں کی بندش اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






