7.6 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں پیر کی رات 7.6 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر سمندر میں آیا۔

زلزلے کا مرکز ساحل سے تقریباً 70 کلومیٹر دور اور 33 میل کی گہرائی میں تھا۔ جے ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سونامی کی اونچائی کچھ علاقوں میں 3 میٹر (10 فٹ) تک پہنچ سکتی ہے، جس میں ایواٹے، آؤموری اور ہوکائیڈو کے ساحلی حصے شامل ہیں۔ آؤموری میں پہلے ہی 40 سینٹی میٹر (16 انچ) اونچی سونامی کی لہر ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ٹوکیو میں موجود عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے دوران شدید جھٹکے محسوس ہوئے جو 30 سیکنڈ سے زائد دیر تک جاری رہے۔ زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی سے بچاؤ کے اقدامات فوری طور پر شروع کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close