متحدہ عرب امارات نے 2026 کے لیے سرکاری چھٹیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک میں اس سال تقریباً 12 سرکاری چھٹیاں متوقع ہیں۔
سال کی پہلی چھٹی یکم جنوری 2026 کو نیو ایئر ڈے ہوگی، جس کے بعد مختلف تہواروں اور قومی دنوں پر چھٹیاں دی جائیں گی۔ اسلامی تعطیلات میں یکم شوال (عید الفطر) پر تین دن، 9 ذوالحج (یوم عرفہ) اور 10 ذوالحج سے عید الاضحیٰ کے موقع پر تین دن کی چھٹیاں شامل ہوں گی۔
اس کے علاوہ یکم محرم (اسلامی نیا سال)، 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی ﷺ) اور 2 سے 3 دسمبر (یو اے ای نیشنل ڈے) پر بھی چھٹیاں رہیں گی۔ چونکہ اسلامی تعطیلات چاند دیکھنے پر منحصر ہوتی ہیں، اس لیے حتمی تاریخیں قریب آ کر طے ہوں گی۔
اندازہ ہے کہ 2026 میں چھ دن کا طویل ویک اینڈ بھی ممکن ہے، جس سے شہری سیر و تفریح کے لیے منصوبہ بندی کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






