ہولناک زلزلہ، زمین لرز اٹھی

امریکی ریاست الاسکا کے دور دراز پہاڑی علاقے یاکوٹیٹ میں گزشتہ رات 7.0 شدت کا زلزلہ آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

دفتر کی فون کالز دفتری اوقات کے بعد نہ اٹھانے پر قانون سازی، بل پیش کر دیا گیا

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے دھچکے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ زمین کئی سیکنڈز تک لرزتی رہی، برف پوش چوٹیاں کانپیں اور دور دور تک برفانی تودے گرنے کی آوازیں سنائی دیں۔

یہ علاقہ الاسکا اور کینیڈا کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں آبادی انتہائی کم ہے، لیکن زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر جمع ہو گئے۔

اب تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم الاسکا زلزلہ سینٹر اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چھوٹی چھوٹی سونامی لہریں آ سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close