دفتر کی فون کالز دفتری اوقات کے بعد نہ اٹھانے پر قانون سازی، بل پیش کر دیا گیا

بھارت کی لوک سبھا میں ایک نیا بل پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد ملازمین کو دفتر کے اوقات کے بعد فون کالز اور ای میلز کا جواب نہ دینے کا قانونی حق دینا ہے۔

رکن اسمبلی سپریا سولے کی جانب سے پیش کیے گئے اس پرائیوٹ ممبر بل میں کہا گیا ہے کہ ہر ملازم کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتر کے وقت کے بعد کال یا ای میل کے جوابات دینے پر مجبور نہ ہو۔

بل میں خواتین ملازمین کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی تجاویز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت میں سزائے موت کے خاتمے اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق اہم بل بھی پیش کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلیا میں بھی ملازمین کو دفتری اوقات کے بعد ‘ڈس کنیکٹ’ ہونے کا قانونی حق دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close