ویزے مفت، اعلان کر دیا گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان نئی دہلی میں ہونے والے بھارت-روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت کی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی نے بتایا کہ جلد ہی روسی شہریوں کو 30 دن کا مفت ای-ٹورسٹ ویزا اور 30 دن کا گروپ ٹورسٹ ویزا فراہم کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن اور وزیراعظم مودی کی ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

بھارت نے روس سے مزید ایس-400 میزائل سسٹمز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ اپنے روسی ساختہ ایس یو-30 جنگی طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اس وقت 68 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، اور بھارت کا ہدف ہے کہ 2030 تک اس حجم کو بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close