معروف وی لاگر ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا

بھارت کے گجرات کے شہر سورت میں ایک خوفناک حادثے کے دوران 18 سالہ وی لاگر پرنس پٹیل، جنہیں پی کے آر بلاگر کے نام سے جانا جاتا تھا، جان کی بازی ہار گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی موٹر سائیکل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ برج سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پرنس موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گر گیا۔ موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکراتی ہوئی کافی دور تک گھسٹتی رہی، جبکہ پرنس زمین پر کئی بار ٹکراتا رہا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا۔

پولیس نے حادثے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پرنس تیز رفتار بائیکنگ ویڈیوز کی وجہ سے نوجوانوں میں کافی مقبول تھا۔ اس نے ستمبر میں KTM Duke 390 خریدی تھی، جسے وہ اپنی ویڈیوز میں ’لیلیٰ‘ کے نام سے دکھاتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close