انا للہ و انا الیہ راجعون ، سعودی شاہی خاندان میں سوگ کی فضا، شہزادے انتقال کر گئے

سعودی عرب میں ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا انتقال بیرون ملک ہوگیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان شاہی نے شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت، مغفرت اور بلند درجات کی دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے سابق امیر شہزادہ محمد بن فہد 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان کی نماز جنازہ بھی ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ مسجد میں ادا کی گئی تھی۔

شہزادہ محمد بن فہد شاہ فہد کے دوسرے بیٹے تھے، وہ 1950 میں ریاض میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم کیپٹل ماڈل انسٹیٹیوٹ سے حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا سے معاشیات اور سیاست میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close