چین کی جانب سے بھارت کیساتھ سرحد پر مشین گنوں سے لیس روبوٹس تعینات

چین نے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد پر مشین گن سے لیس روبوٹ تعینات کر دیے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ہمالیائی علاقے میں نگرانی، لاجسٹکس اور دفاعی گشت کو انسانوں کی مداخلت کے بغیر مستقل طور پر انجام دینا ہے۔ چین کے روبوٹس کی تعیناتی سرحدوں پر جنگی حکمت عملی کو بدل دے گی اور اب سرحدیں صرف انسانی نگرانی کے بجائے جدید ٹیکنالوجی جیسے نائٹ ویژن کیمرے، سی سی ٹی وی اور موشن سینسرز سے لیس ہوں گی۔

چین کی روبوٹک فوج سرحدوں پر گشت کر کے دفاعی حکمت عملی کو نئی شکل دے رہی ہے، اور یہ تعیناتی بھارت کے لیے تشویش کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ یہ روبوٹ سرحد پر دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

بھارت کا موقف ہے کہ جب تک چین دھوکہ دہی کا عمل اختیار نہیں کرتا، تب تک انہیں روبوٹ کی تعیناتی پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close