آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دورانِ پرواز دو چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں ایک طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں موجود پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، اس کی لاش طیارے سے برآمد ہوئی۔ دوسرا طیارہ محفوظ رہا اور ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا جبکہ اس کا پائلٹ زخمی نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نیپیئر فیلڈ ایئر فیلڈ کے قریب پیش آیا۔ مقامی افراد کو جائے حادثہ کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں کہ دونوں طیارے کس طرح آپس میں ٹکرائے۔
آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو واقعے کی تحقیقات کرے گا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں طیارے مزید دو جہازوں کے ساتھ فضائی کرتب دکھانے کی مشق سے واپس لوٹ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






