پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

متحدہ عرب امارات نے دسمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2025 سے ہو گا۔ ’سپر 98 پٹرول‘ کی قیمت نومبر میں 2.63 درہم فی لیٹر تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 2.70 درہم ہو گئی ہے۔ ’اسپیشل 95 پٹرول‘ کی قیمت نومبر میں 2.51 درہم تھی جو دسمبر میں 2.58 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ’ای پلس 91‘ نومبر میں 2.44 درہم تھی جو اب بڑھ کر 2.51 درہم ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت نومبر کی 2.67 درہم سے بڑھ کر 2.85 درہم کر دی گئی ہے۔

کمیٹی کے مطابق قیمتوں کا تعین عالمی خام تیل کی مارکیٹ، بین الاقوامی نرخوں اور مقامی تقسیم و فروخت کے اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جاتا ہے۔ ہر ماہ کے آخر میں نئی قیمتیں جاری کی جاتی ہیں تاکہ مقامی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق برقرار رہیں۔

لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا جس میں ایک اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی حوالے سے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو بدعنوانی کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close