موجیں ہی موجیں ، 4 چھٹیاں مل گئیں

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو مسلسل چار دن کی چھٹیوں کا موقع ملے گا۔

یو اے ای کا قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو منایا جائے گا، اور حکومت نے ان تاریخوں کو سرکاری تعطیل قرار دیا ہے۔ چونکہ یہ تعطیلات پیر اور منگل کے دن آ رہی ہیں، اور ہفتہ وار تعطیلات ہفتہ و اتوار ہوتی ہیں، اس لیے شہریوں کو مسلسل چار دن (ہفتہ، اتوار، پیر، منگل) کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

وزارت تعلیم نے بھی تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو یکم اور 2 دسمبر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تعطیلات امارات کے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کا حصہ ہیں، جس میں قومی دن کے علاوہ دیگر اہم قومی و مذہبی تعطیلات بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close