بھارت کو لڑاکا طیارے تیجس سے متعلق ایک اور زوردار دھچکا

آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے تباہ ہونے کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی، اور اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو یہ تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے خریداری منسوخ کرنے کے فیصلے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہوگا، کیونکہ تیجس میں اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار سمیت کئی جدید آلات شامل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 21 نومبر کو دبئی میں ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close