دبئی ایئر شو میں تیجس طیارے کے حادثے نے بھارت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جس سے تیجس طیارے کی برآمد کے بھارتی منصوبوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیجس کو مگ 29 اور میراج 2000 طیاروں کے متبادل کے طور پر تیار کیا جا رہا تھا۔ چالیس سال گزرنے کے باوجود تیجس میں موجود خامیاں ختم نہیں ہو سکیں۔ کھلی نمائش میں حادثہ پیش آنے کے بعد اس طیارے کو بیرون ملک خریدار ملنا مشکل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیجس طیارے کو مئی میں پاکستان کے خلاف جنگ میں بھی استعمال نہیں کیا گیا تھا، اور نہ ہی یہ جمہوریہ دن کی پریڈ میں پرواز کر سکا تھا۔ رپورٹ کے مطابق تیجس کے مقابلے میں جے ایف 17 تھنڈر اپنی افادیت ثابت کر چکا ہے، اور پاکستان نہ صرف جنگ میں اسے کامیابی سے استعمال کر چکا ہے، بلکہ ایک دوست ملک کے ساتھ اس کی فروخت کا معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






