دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے کے گرنے کے واقعے پر بھارتی عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ عوام نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل امر پریت سنگھ کے فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے سربراہ کے فلمی انداز کے بیانات کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیجس طیارے کی تباہی پوری دنیا کے سامنے بھارت کی توہین ہے۔
بھارتی عوام نے کہا کہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ کے بعد بھارتی وزیر اعظم کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے تیجس طیارہ گرنے کا ملبہ امریکہ پر ڈال دیا ہے۔ میڈیا نے نہ صرف امریکی فضائی کمپنی کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے، بلکہ امریکی حکومت پر دفاعی ساز و سامان کی فراہمی میں تاخیر کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






