بھارتی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ دبئی ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے والے جنگی طیارہ تیجس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقامی طور پر تیار کردہ یہ طیارہ ایئر شو کے دوران فضائی مظاہرے کے دوران حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی ایئر فورس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں بھارتی فضائیہ نے مزید کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ اس کی وجوہات واضح کی جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






