خوفناک آگ بھڑک اٹھی

برازیل کے شہر Belém میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں اچانک آگ لگنے کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانفرنس کے دوران مختلف ممالک اور تنظیموں کے اسٹال لگے ہوئے تھے جب پویلین میں خوفناک آتشزدگی ہوئی۔

کانفرنس میں موجود مندوبین گھبراہٹ کے عالم میں باہر نکل گئے اور ہنگامی امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ برازیل کے وزیرِ سیاحت سیلسو سبینو نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

آتشزدگی کے باعث پویلین خالی کروا دیا گیا اور کانفرنس کی باقی تقریبات منسوخ کر دی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close