امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق افسر جان کریاکو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران میں موجود ہزاروں افغان پناہ گزینوں کو خفیہ نگرانی اور جاسوسی کے لیے بھرتی کیا۔
ایک خصوصی انٹرویو میں جان کریاکو نے بتایا کہ اسرائیلی ایجنٹس افغان پناہ گزینوں کو ایرانی حکام یا کسی بھی اہم افسر کی آمد و رفت پر نظر رکھنے اور فوری اطلاع دینے کا ٹاسک دیتے تھے۔ ان کے مطابق اس کام کے عوض پناہ گزینوں کو ہر اطلاع پر تقریباً سو ڈالر ادا کیے جاتے تھے، جس کے ذریعے بڑی تعداد میں افغان افراد کو جاسوسی کے نیٹ ورک کا حصہ بنایا گیا۔ یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایران—اسرائیل جنگ کے بعد—ایران نے متعدد افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






