خوفناک ترین زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

بنگلادیش میں 5.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ جھٹکے کولکتہ اور بھارتی ریاستوں کے کچھ مشرقی علاقوں میں بھی ریکارڈ کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز نرسنگدی ضلع تھا، جو ڈھاکا سے تقریباً 50 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع ہے، جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے اچانک جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، عمارتوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کئی علاقوں میں شدید گھبراہٹ دیکھنے میں آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close