روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے ایک اور بڑا حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کے چھ مختلف علاقوں پر سات میزائل اور چونتیس ڈرون فائر کیے۔ یوکرینی شہر ٹیرنوپل میں ہونے والے حملے میں چھبیس افراد ہلاک اور تہتر زخمی ہوئے۔
حملوں کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں شدید تباہی ہوئی اور متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حملوں سے بجلی کی تنصیبات بھی متاثر ہوئیں، جس کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






