دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید دھند نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے، جس پر اماراتی محکمۂ موسمیات نے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ کے مطابق دبئی کے کئی علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم رہی اور امکان ہے کہ دھند مزید گہری ہوسکتی ہے، اسی لیے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کو محتاط رفتار سے گاڑی چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ادھر ابوظبی میں بھی شدید دھند کے باعث ہائی ویز پر اسمارٹ اسپیڈ لمٹ سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔ یہ سسٹم فعال ہونے کی صورت میں گاڑیوں کی رفتار خودکار طور پر کم کرنا لازمی ہوتا ہے تاکہ حادثات سے بچاؤ یقینی بنایا جاسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






