2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد

امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک شدید متنازع فیصلہ کرتے ہوئے دو نمایاں مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

گورنر نے مسلم برادر ہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز (کیئر) کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتے ہوئے ان سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے کی پابندی بھی لگا دی۔ نیوز کے نمائندے راجہ زاہد اختر خانزادہ کے مطابق یہ اعلان اس حقیقت کے برعکس ہے کہ نہ تو مسلم برادر ہُڈ اور نہ ہی کیئر امریکی حکومت کی کسی دہشت گرد فہرست میں شامل ہیں۔ کیئر نے گورنر ایبٹ کے اقدام کو بے بنیاد، غیر قانونی اور کھلی اسلام دشمنی قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ گورنر سازشی مفروضوں کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور اگر اس اعلان کو عملی پالیسی کا حصہ بنایا گیا تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close