انا للہ و انا الیہ راجعون ، خوفناک بس حادثہ: درجنوں عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ تمام ہلاک شدگان بھارتی عمرہ زائرین تھے جن میں حیدرآباد کے رہائشی بھی شامل تھے۔

یہ حادثہ رات ساڑھے ایک بجے اس وقت پیش آیا جب مکہ سے مدینہ جا رہی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ بس میں سوار زیادہ تر مسافر اس وقت سو رہے تھے، جس کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد بچاؤ مشکل ہو گیا۔ بس مکمل طور پر جل گئی جس سے ہلاک شدگان کی شناخت مشکل ہو رہی ہے۔

بھارتی حکام نے سعودی عرب میں اپنے سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کر کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close