انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت، شیخ حسینہ واجد کا ردعمل بھی آ گیا

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ان کے خلاف سزائے موت کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو سیاسی اور جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا مناسب موقع نہیں دیا گیا۔

شیخ حسینہ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی مظاہرین کو قتل کرنے کا حکم نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ محض ان کی جماعت عوامی لیگ کو نشانہ بنانے کے لیے چلایا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا مقدمہ ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت میں منتقل کیا جائے جہاں انصاف ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close