سابق وزیراعظم انسانیت کے خلاف جرائم کی مجرم قرار

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیا ہے۔ تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس محمد غلام مرتضیٰ نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت میں استغاثہ نے شیخ حسینہ کے خلاف سزائے موت کی درخواست کی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ 2024 میں طلبہ تحریک پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے، جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، ان مظاہروں کے دوران تقریباً ۱۴۰۰ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عدالتی فیصلے کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close