افسوسناک حادثہ، 42 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 42 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 16 افراد بھی شامل ہیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زائرین کی بس مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 43 افراد سوار تھے، جن میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ افسوسناک طور پر 43 میں سے صرف ایک زائر کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close