ایرانی کارروائی، ٹینکر ضبط

ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے جانے والے آئل ٹینکر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے اس اقدام کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بحیرۂ عمان میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹینکر کو روکا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی کی نیوی نے گزشتہ صبح مارشل جزائر کے پرچم بردار کارگو جہاز کو تحویل میں لیا۔ ترجمان کے مطابق جہاز غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں پیٹرو کیمیکل لے جا رہا تھا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ کارگو جہاز امارات کی ریاست عجمان سے روانہ ہوا تھا اور اس کا اگلا پڑاؤ سنگاپور تھا۔ دریں اثناء، امریکی بحریہ نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کی ضبطی کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close