خوفناک حادثہ، متعدد افراد ہلاک

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک بس کے بس اسٹاپ سے ٹکرانے کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ سویڈش پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی درست تعداد اور حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اسٹاک ہوم ریسکیو سروسز کے ترجمان کے مطابق اس واقعے میں کم از کم پانچ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور مزید تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close