بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کرتباہ

بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ پیلاٹس پی سی 7 طیارہ معمولی کی تربیتی پرواز پر تھا، جس کے پائلٹ نے حادثے کے موقع پر بروقت طیارے سے نکل کر اپنی جان بچا لی۔

یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کے حفاظتی ریکارڈ پر سوالات کھڑے کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ تیس سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو پانچ سو پچاس سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں ایک سو پچاس سے زیادہ پائلٹس جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ حادثات بھارتی فضائی نظام کی کمزوریوں، پائلٹ تربیت کے معیار، اور حفاظتی طریقہ کار پر عملدرآمد میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close