نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی نریندر مودی کے بارے خوفناک ویڈیو وائرل

نیویارک سٹی کے نو منتخب مسلمان میئر ظہران ممدانی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ظہران ممدانی اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں: “میں مودی کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے یا ان کی تعریف میں کسی تقریب میں شریک نہیں ہوسکتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے اور وہ ایک مسلمان خاندان سے ہیں۔ ظہران ممدانی نے واضح الفاظ میں کہا:”جب مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتلِ عام کروایا، تو ہمیں انہیں بھی اُسی نظر سے دیکھنا چاہیے جیسے ہم نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں — دونوں ہی جنگی مجرم ہیں۔”

یہ ویڈیو اُس وقت سامنے آئی ہے جب بھارتی شہری نیویارک میں کسی بھارتی نژاد شخص کے میئر منتخب ہونے پر خوشی منا رہے تھے، تاہم ظہران ممدانی کے حالیہ بیانات نے واضح کردیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمانوں پر ظلم کرنے والے رہنماؤں کی حمایت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close