شمالی میکسیکو کے شہر ہرموسیو کی ایک سپرمارکیٹ میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو حادثاتی دھماکہ قرار دیا جا رہا ہے اور شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکہ اسٹور کے اندر نصب ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
سونورا ریاست کے گورنر الفونسو دورازو نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہرموسیو کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے شفاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد سپرمارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کئی افراد اندر ہی پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ عمارت کی بیرونی دیواریں سیاہ ہو گئیں اور کھڑکیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
حکام نے عوام سے متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے، جبکہ ہرموسیو میں ہونے والی “ڈی آف دی ڈیڈ” (Day of the Dead) کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






